30 دسمبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ "مجلس شورائے اسلامی" کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران میں ایٹمی افزودگی کبھی بند نہیں ہوگی۔

ابنا: قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاءالدین بروجردی نے فارس نیوزایجنسی سے گفتگو کے دوران گروپ پانچ جمع ایک کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کو پیش کی گئي تجاویز کے بارے میں جس میں 20فیصدی افزودگی کا خاتمہ اور فردو ایٹمی سائٹ کےبند کئے جانےپر تاکید کی گئی ہے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ایٹمی افزودگی کبھی بھی بند نہیں کرے گا اور ایران کی پارلیمنٹ نے اس بات کی منظوری دی ہےاور حکومت بھی اس پر عمل کرنے کی پابند ہے ۔انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف قرارداد کی منظوری اور ملک پر اقتصادی تحدیدات عائد کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ یورپی یونین، امریکی دباؤ اور برطانیہ کے کہنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف غیرقانونی پابندیاں عائد کرنے میں پیش پیش رہا ہے۔علاءالدین بروجردی نے جان کیری کو امریکہ کےنئے وزیر خارجہ نامزد کرنے اور ایران و امریکہ کے درمیان ممکنہ راست مذاکرات کے بارے میں کہا کہ امریکی حکام ،حالیہ انتخابات سے قبل ایران سے راست مذاکرات کی خواہش ظاہر کی تھی اور مذاکرات کے بہت شوقین ہیں کیونکہ وہ علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پوزیشن سے اچھی طرح آگاہ ہیں۔

.....

/169